₹1,500.00 Original price was: ₹1,500.00.₹1,200.00Current price is: ₹1,200.00.
دولت عثمانیہ کا عروج وزوال ، سلطان عبدالحمید ثانی کے دور خلافت اور ان کے کارناموں کی تفصیل، خلافت اسلامیہ کو ختم کرنے کا سانحہ، انجمن اتحاد و ترقی او مصطفی کمال پاشا کے دور حکومت کے اہم واقعات، ترکی میں اسلامی بیداری کے حوصلہ افزا اقدامات و حالات، سلطان عبد الحمید ثانی کی دو ڈائریاں، نیز موجودہ صدر تر کی رجب طیب اردوگان کے مومنانہ اقدامات ۔
*کتاب اور مصنف*
خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر اگرچہ عربی میں بھی اور اردو میں بھی مختلف کتابیں لکھی گئی ہیں، جو کئی صدیوں کا احاطہ کرتی ہیں لیکن خلافت عثمانی کے اخیر دور اور پھر خلافت کے سقوط پر جس غیر جانبداری کے ساتھ تجزیہ کی ضرورت تھی ، وہ ان کتابوں میں مفقود ہے، حالانکہ یہ واقعہ صرف ایک حکومت کی داستان نہیں ہے، بلکہ مسلمانوں کے لیے داستان عبرت ہے، ملک کے موجودہ اصحاب قلم اور صاحب نظر مصنفین میں برادر گرامی حضرت مولانا عتیق احمد بستوی صاحب کا نام بہت نمایاں ہے وہ اپنے کسی بھی تحقیقی کام میں چھلکوں پر اکتفا نہیں کرتے، بلکہ مغز تک پہنچتے ہیں، ظاہری سطح سے گز نہیں جاتے، بلکہ غواصی کر کے سچائی سے لعل و گوہر ڈھونڈ کر نکالتے ہیں ، اس وقت ان کی جو کتاب سامنے ہے، وہ ان کے اسی ذوق ومزاج کا عکس جمیل ہے۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم
In stock
Reviews
There are no reviews yet.