Al Nafhat ul Atarah Fi Taujih Al Qirat Al Ashra Al Mutawatirah Urdu | النفحات العاطرۃ فی توجیہ القراءات العشر المتواترۃ اردوAl Nafhat ul Atarah Fi Taujih Al Qirat Al Ashra Al Mutawatirah Urdu | النفحات العاطرۃ فی توجیہ القراءات العشر المتواترۃ اردو
Mutafarriq KutubOriginal price was: ₹1,800.00.₹1,300.00Current price is: ₹1,300.00.
علم توجیہِ القراءات ایک جلیل القدر علم ہے،اس علم میں کسى خاص قرأت کى عربی کے معتمداسالیب سے مطابقت کو بیان کیا جاتا ہےتاکہ کسی بھی صحیح قراءت کامعروف رکن ثابت ہوسکے اور لغت کے ساتھ اس کی موافقت معلوم ہوسکے،نیزمختلف قراءاتوں کے مابین موجودفروق کو بھی واضح کیا جاتا ہے۔اس علم سے معانی کى عظمت اور وسعت کا ادراک کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے تحت کئی مباحث آتے ہیں۔ جیسے نحوی توجیہ، صرفی توجیہ، ادائیگی سے متعلق توجیہ اور الفاظ کے معنوں کى توجیہ وغیرہ۔
اس علم کی اہمیت کے پیش نظر دنیا بھر کے كليات القرآن الكريم کے طلبہ پر’’توجیہ القراءات‘‘ کا مضمون پڑھنا لازم کیاگیاہے،تاکہ وہ قراءات سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف معانی اور اسرار ووجوہ پر بھی کامل دسترس پیدا کر سکیں،نیز ایک لفظ کی مختلف قراءات کے مابین سبب اختلاف، ان کا باہمی تعلق اور تفسیری فروق جان سکیں۔اس علم سے متعلق عربی زبان بیسیوں مباحث کتابی صورت میں موجود ہیں لیکن اردو زبان میں کوئی مستند کتاب موجود نہ تھی ۔
یہ سعادت شیخ القراء قاری ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کے صاحبزادےو تلمیذ رشید جناب قاری عویمرابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے زیر نظر کتاب’’ النفحات العاطرة فی توجیه القراءات العشر المتواترة‘‘توجیہ قراءات عشرہ پر ایک مستند اور مفید کتاب ہےجو کہ پاک وہند کےتمام کلیات القرآن الکریم کے طلبہ ،اہل علم اور فن قراءات سے محبت رکھنے والوں کےایک لیے انمول تحفہ ہے.. استاذ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی تقدیم اور فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی خان حفظہ اللہ کی نظرثانی سے کتاب ہذا کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔






