Al MustanadالمستندAl Mustanadالمستند
Sunni Aqaid, Sunni HadeesOriginal price was: ₹1,300.00.₹1,000.00Current price is: ₹1,000.00.
زیر نظر کتاب حضرت پیر سائیں کی تمام کتب میں منفرد حیثیت کی حامل ہے۔
المستند میں عقائد اہل سنت و مذہب حنفیت کی تائید اور فرقہ ہائے باطلہ کی تردید میں صحیح و مشہور 1870 احادیث کو ذکر کیا گیا ہے ، نیز ترجمہ و تخریج کے ساتھ ساتھ بعض مقامات کی مختصر تشریح بھی کر دی گئی ہے۔تشریح عقیدہ اہل سنت و مذہب حنفیت عقلی و نقلی دلائل سے کی گئی ہے۔
اس کتاب کی ترتب اس طرح ہے کہ ہر باب یا فصل کا نام فقہی تحقیقات کا خلاصۃ ہوتا ہے۔ اس کے بعد متعلقہ آیات قرآنی لکھی گئی ہیں اس کے بعد احادیث لکھی گئی ہیں اور باب یا فصل کے آخر میں اگر ضروری سمجھا ہے تو روافض کی کتب سے احادیث ان کی تردید کی غرض سے لکھ دی ہیں۔
شرح میں جدید فقہی مسائل اختصار کے ساتھ بیان کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جدید مغربی علم الکلام، مستشرقین بمع منکرین حدیث و غامدییں وغیرہ، ادیان باطلہ، منکرین ختم نبوت، رد روافض، خوارج، تفضیلیہ اور جدید ظہور کردہ روافض کی منفرد طریقے سے تردید کی گئی ہے۔













