₹150.00
اخترالایمان کا شمار اُن شاعروں میں ہوتا ہے جن کی تخلیقات کی وجہ سے ایک پورے تخلیقی عہد کا سر بلند ہوا ہے۔ زندگی کے اس خرابے سے گزرتے ہوئے انسانی ذہن و ضمیر کی جن کائناتوں کا اخترالایمان نے سفر کیا اس کا اظہار شاعری کے علاوہ دوسری صنف میں ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن اخترالایمان نے صرف شاعری کو ہی اپنا ذریعۂ اظہار نہیں بنایا بلکہ اپنی نثر سے اردو کے نگار خانہ کو بھی رعنائی و زیبائی عطا کی۔
ان کی نثر کی بہت بڑی خوبی زبان کی برجستگی، بے ساختگی، حقیقت نگاری، سادگی اور لہجہ کا دھیما پن ہے۔ ان کے یہاں کسی طرح کی تصنع اور مصنوعی آمیزش کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔ چنانچہ اس مطالعہ کا ماحصل یہ ہے کہ اخترالایمان شاعر کی طرح نثر نگار کی حیثیت سے بھی انفرادی شان کے مالک ہیں۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.