Web Analytics Made Easy - StatCounter

Ahle Hadees Aur Siyasat | اہل حدیث اور سیاست

₹550.00

اہل حدیث اور سیاست علامہ نذیر احمد رحمانی املوی مرحوم کی شاندار اور معرکۃ الآراء کتاب ہے، اسے پڑھ کر تحریک آزادی میں علماء کرام کی تاریخی حصہ داری سے متعلق تمام شکوک رفع ہوجائیں گے، ان مجاہدین کا شاندار اسلوب میں تذکرہ ہے، جن کی قیادت وسیادت میں تحریک شہیدین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھی، اور تاریخ کے ان گمنام گوشوں اور نامعلوم اوراق کو اجاگر کیا گیا، جن سے عموما شعوري يا غیر شعوري طور پر لوگ واقف نہیں، یا اغماض برتا جاتا رہا ہے۔ یہ کتاب ایک دستاویز ہے، ان کے لیے جو اس موضوع سے دلچسپی رکھتے ہیں، تحقیق وجستجو کے راہی ہیں، انصاف وتوازن کے خواہاں اور عادی ہیں، قوت استدلال، طریقہ عرض، زبان وأسلوب کے اعلی معیار کو پسند کرتے ہیں۔
کتاب کی عظمت بتانے کے لیے علامہ املوی کا نام ہی کافی ہے، آپ عہد رفتہ کے نامور اہل علم، حدیث وسنت کے شناور، تحقیق وجستجو اور زبان وادب کے باب میں منفرد شناخت کے حامل اور علوم وفنون میں غیر معمولی دستگاہ رکھنے والے ھمہ جہت عالم دین تھے۔
سچ یہ ہے کہ یہ کتاب ان چند کتابوں میں سے ہے جنہیں تاریخی عظمت حاصل ہے، یہ ہمیشہ اہل علم کی میز پر ہوتی ہے، اور ہونی چاہیے، ہر طالب علم کی اہم ضرورت ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Ahle Hadees Aur SiyasatAhle Hadees Aur Siyasat | اہل حدیث اور سیاست
₹550.00