Web Analytics Made Easy - StatCounter

Namaz Ka Bayan | 2 Vols | نماز کا بیان

₹1,200.00

کتاب وسنت میں نماز اور اس سے متعلقہ اعمال کا بیان بڑی تفصیل کے ساتھ وارد ہوا ہے۔ خود نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام بھی اہلیہ کو نماز پڑھ کر دکھائی اور ساتھ حکم جاری کیا کہ نماز نبوی طریقے پر ہی ادا کی جائے گی اور صحابہ کرام بھی یہ نے آپ سے سیکھا ہوا طریقہ امت کو سکھلایا ، اہل اسلام نے تواتر سے اس طریقے کو اگلی نسلوں تک منتقل کیا۔ ائمہ محد ثین اور فقہائے ملت نے ہر دور میں نماز کا طریقہ اور اس کے مسائل بیان کیے ، اس پر بے شمار کتابیں لکھیں، بلکہ بعض نے نماز کے ایک ایک مسئلہ پر کتابیں تالیف کی ہیں۔ حتی کہ حدیث کی کوئی کتاب ایسی نہیں ، جس میں نماز کے مسائل مذکور نہ ہوں۔
نماز کے طریقہ میں اختلافات ہوئے ہیں، ان اختلافات سے نکلنے کا واحد حل یہی ہے کہ اپنی نمازوں کو نبی کریم ﷺ کے طریقہ کے مطابق کر لیا جائے ۔ اس ضرورت کے پیش نظر ہم نے نماز کے چند مسائل جمع کیے ہیں، کتاب میں مذکور ہر مسئلہ کو دلائل و برائین سے مزین کیا گیا ہے، نیز ان پر وارد ہونے والے اعتراضات اور اشکالات کے جوابات بھی دیے گئے ہیں ، علاوہ ازیں معارض دلائل پر عادلانہ علمی تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ بغیر کسی تعصب کے اس کتاب کا مطالعہ کریں، دلائل پر غور کریں اور اپنی نماز سنت کے مطابق بنائیں-
Home Cart Wishlist Login
نماز کا بیانNamaz Ka Bayan | 2 Vols | نماز کا بیان
₹1,200.00