مولانا داؤد اکبر اصلاحی مرحوم علامہ فراہی علیہ الرحمہ کے سلسلہ تلامذہ سے تعلق رکھتے ہیں، آپ نے علامہ فراہی کے تلامذہ سے راست استفادہ کیا، اور فراہی مکتب فکر کی علمی وتحقیقی روایات کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔
اس کتاب میں ایسی متعدد آیات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے جو مشکلات القرآن میں شمار ہوتی ہیں، یا جن کے سلسلے میں فراہی مکتب فکر میں ایک الگ رائے اور تحقیق پائی جاتی ہے۔
اس کتاب کا پہلا ایڈیشن تقریباً اسی سال پہلے منظرعام پر آیا تھا۔ درمیان میں بھی ایک بار اس کی اشاعت عمل میں آئی۔ اور اب مزید اہتمام کے ساتھ اس کا تازہ ایڈیشن ایک ساتھ ہندوپاک سے شائع ہورہا ہے۔پڑوسی ملک میں اس کو ادارہ تدبر قرآن وحدیث لاہور نے شائع کیا ہے، اور ہندوستان سے البلاغ پبلی کیشنز نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔
یہ کتاب مختلف اہم قرآنی مباحث کے سلسلہ میں بہترین رہنمائی کرتی ہے، اور ساتھ ہی ان قرآنی مباحث پر غوروفکر اور تحقیق کا منہج بھی سکھاتی ہے۔
قرآنیات سے دلچسپی رکھنے والوں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
تحریر: ابوالاعلی سید سبحانی
Reviews
There are no reviews yet.