Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Mojudah Halat Me Sona Aur Chandi Ka Nisab – سونا اور چاندی کا نصاب

239.00

In stock

Buy Now
Category: Tags: ,

Mojudah Halat Me Sona Aur Chandi Ka Nisab, موجودہ حالات میں سونا اور چاندی کا نصاب

اسلام کے نظام معیشت کی بنیادی خصوصیت انفرادی ملکیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دولت کی زیادہ سے زیادہ تقسیم اور اس کو ارتکاز سے بچانا ہے،اس کی ایک عملی مثال زکوۃ کا  نظام ہے۔زکوۃ کو واجب قرار دیا جانا ایک طرف اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ دار خود اپنی دولت کا مالک ہےاور وہ جائز راستوں میں اسے خرچ کر سکتا ہے۔دوسری طرف اس سے یہ بات  بھی واضح ہوتی ہے کہ انسان کی دولت میں سماج کے غریب لوگوں کا بھی حق ہے ۔یہ حق متعین طور پر اڑھائی فیصد سے لیکر بیس فیصد تک ہے،جو مختلف اموال میں زکوۃ کی مقررہ شرح ہے،اور بطور نفل اپنی ضروریات کے بعد غرباء پر جتنا کرچ کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔نبی کریم ﷺ کے زمانے میں سونا اور چاندی بطور کرنسی کے استعمال ہوتے تھے اور ان کی قیمت میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت میں بہت زیادہ فرق آ گیا۔آج جب کاغذی نوٹ بطور کرنسی متداول ہیں تو  اس زمانے میں اب  سوال یہ ہے کہ زکوۃ کے واجب ہونے اور زکوۃ کے مستحق ہونے کے لئے معیار کیا ہوگا۔ سونا یا چاندی؟اس سلسلے میں اہل علم کے ہاں دونوں طرح کی آراء پائی جاتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” موجودہ حالات میں  سونا اور چاندی کا نصاب ” ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں اس موضوع پر متعدد اہل علم کے مقالات جمع کر دئیے گئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mojudah Halat Me Sona Aur Chandi Ka Nisab – سونا اور چاندی کا نصاب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *