اس کتاب پر استاذِ محترم، حضرت مولانا محمد سفیان صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم وقف دیوبند کی نہایت قیمتی، بصیرت افروز اور حوصلہ افزا تقریظ کا لکھا جانا احقر کے لیے باعثِ مسرّت ہی نہیں بلکہ موجبِ افتخار بھی ہے۔
مزید یہ کہ دارالعلوم وقف دیوبند میں منعقد ہونے والے علامہ محمد انور شاہ کشمیریؒ سیمینار کے موقع پر جب کتاب *خامہ گل ریز جلد دوم* کی رسمِ اجرا عمل میں آئی، تو اس میں حضرتِ موصوف کی وہ تقریظ شامل کی گئی، جو میرے لیے ایک مستقل علمی و ادبی سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
احقر اس بے مثال عنایت، شفقت اور توجہ پر دل کی عمیق گہرائیوں سے حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا بے حد شکر گزار ہے، اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہے کہ صناعِ لاثانی و منعمِ حقیقی ان کے علم، عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے، اور ہمیں ان کی علمی سرپرستی سے مسلسل مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔