سیرۃ المصطفیٰ سیرت کی کتابوں کا بہترین نچوڑ ہے، پڑھتے جائیں اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں ڈوبتے جائیں، مطالعہ کرتے جائیں اور دل و دماغ معطر کرتے جائیں۔
حسنِ ترتیب کے کیا کہنے! مستند احادیث و روایات کو ماخذ بنایا گیا ہے۔ مصنف رحمہ اللہ چونکہ مایۂ ناز مفسرِ قرآن بھی ہیں، اس لیے آیاتِ قرآنیہ کو بھی برمحل شامل کیا ہے، جس سے آیات کا مفہوم اور پس منظر کھل کر سامنے آجاتا ہے۔ یوں آپ مطالعۂ سیرت کے ساتھ ساتھ فہمِ قرآن کا لطف بھی لیتے ہیں۔ ایک سے زیادہ بار مکمل مطالعہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور سیرت کے حوالے سے اکثر مراجعت رہتی ہے۔
سیرۃ المصطفیٰ ایک شاہکار اور شاندار کتاب ہے کہ جب بھی موقع ملے، نئے سرے سے اس کا مطالعہ کیا جائے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے، ہندو پاک میں مختلف کتب خانوں سے شائع ہوئی ہے، اور مناسب قیمت میں نگارشات بک اسٹور پر دستیاب ہے۔