Web Analytics Made Easy - StatCounter

Palestine Israel Jang Haqaiq o Shawahid | فلسطین اسرائیل جنگ حقائق و شواہد

₹350.00

آپریشن طو-فان الا-قصیٰ کے بعد دوسری بار جنگ بندی معاہدہ یعنی ظلم وستم اور جبر و استبداد کے دو سال مکمل ہونے تک مسئلہ فلسطین پر بہت کچھ لکھا گیا اور بہت کچھ پڑھا گیا، آپریشن طو-فان الا-قصیٰ نے نہ صرف دشمن کے تن میں آگ لگایا بلکہ اپنی تاریخی حیثیت و اہمیت، مختلف گوشوں اور پہلوؤں سے واقف بھی کرایا، ہمارے عزیز دوست عبدالعلیم اعظمی (فاضل دارالعلوم دیوبند) جو کہ فی الوقت جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں زیر تعلیم ہیں، انتہائی جہدوجہد اور سعی پیہم کے بعد براہ راست الجزیرۃ اور دیگر معتبر ذرائع سے موجودہ صورت حال، جنگ کی اہم پیش رفت، صحافیوں کی شہادت، فلس-طینوں کی قربانی اور مجا-ہدین اقصی کی خطابات و منصوبہ بندی کی روشنی میں طو-فان الا-قصیٰ اور اسرا-ئیلی جرائم کے بارے میں خوب لکھا-
اس کتاب (حماس اسرائیل جنگ) کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ علمی حلقوں میں اس کو بہت زیادہ پذیرائی اور مقبولیت ملی، اہل علم نے گراں قدرے تبصرے لکھے اور حوصلہ بخش کلمات کہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتاب شائع ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ لی گئی اور محض تین سے چار مہینے میں کتاب کا پہلا ایڈیشن ختم ہوگیا، جب کہ کتاب ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی تھی اور ایک نوجوان مصنف کی کتاب کا اتنے قلیل المدت میں ہاتھوں ہاتھ لیا جانا عہد رواں میں غیر متوقع اور خوشگوار حیرت کی بات ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Palestine Israel Jang Haqaiq o ShawahidPalestine Israel Jang Haqaiq o Shawahid | فلسطین اسرائیل جنگ حقائق و شواہد
₹350.00