Web Analytics Made Easy - StatCounter

Jama Ibarat Dar Fazail Hazrat e Sadatجمع عبارات در فضائل حضرات سادات

Authors:
ظفر محمود قریشی, مفتی قاضی غلام گیلانی نقشبندی

600.00

حضرت علامہ مفتی قاضی غلام گیلانی نقشبندی رحمہ اللہ(1868ء-1930ء) کی بلند پایہ تصنیف لطیف ہے۔ آپ نے ابتدائی دینی تعلیم کا آغازاپنے دور کے عظیم عالمِ دین اپنے والدِ گرامی حضرت علامہ مولانا قاضی نادر الدین شمس آبادی رحمہ اللہ سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے اپنے وطن کو خیرباد کہا اور مدرسہ عالیہ رام پور ہندوستان سے سند فراغت حاصل کی۔ موسی زئی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان حضرت خواجہ محمد سراج الدین رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر نقشبندی سلسلہ میں بیعت ہوئے اور وہیں سے خلافت سے نوازے گئے۔ دینِ متین کی خدمت میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ تمام صلاحیتیں کو بروئے کار لائے۔

اعلحضرت امام احمد رضا خان قادری رحمہ اللہ (1340ھ/1921ء) سے گہرے مراسم و روابط تھے۔ آپ نے 1930ء میں وفات پائی اور اپنے آبائی گاؤں شمس آباد میں آسودہ خاک ہیں۔

آٌپ کی یہ تصنیف اہلِ بیت کی عزت و عظمت اور محبت دلوں کو اجاگر کرنے کے لئے آبِ حیات ہے۔ کیونکہ اہلِ بیتِ اطہار کی محبت اہلِ اسلام کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ اسی طرح ان لوگوں کے لئے بھی تریاق ہے جو مشاجراتِ صحابہ کو چوکوں چوراہوں میں زیرِ بحث لا کر تنقیصِ شانِ صحابہ کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے اہلِ سنت و جماعت کے قاری پر یہ بات واضح ہوجائے گی کہ عقائدِ اہلِ سنت کی صحیح ترجمانی کی گئی ہے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1332ھ/1911ء کو منظرِ عام پر لایا گیا۔اب دوسرا ایڈیشن جناب برادرم ظفر قریشی صاحب اور فخر السادات پیر سید صابر حسین شاہ صاحب کی کوششوں سے تصحیح و تحشیہ اور پرمغز مقدمہ کے ساتھ منظرعام پر آ چکا ہے۔

اس کتاب کے تین ابواب ہیں۔
پہلا باب: سادات کے فضائل اور درجات معتبرہ حدیثوں اور کتابوں سے
دوسرا باب: فضائل اہلِ بت آیاتِ قرآنیہ سے
تیسرا باب: حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ہر باب کئی فصول پر مشتمل ہے۔
آخر میں بعض وہ لوگ جو جھوٹی شہرت کے لئے اپنا نسب تک بدل کر سید بن جاتے ہیں ان کو تنبیہ کی گئی ہے اور ساتھ ساداتِ کرام جو علم و عمل سے دورہو کر ناجائز رسم و رواج کو اختیار کر چکے ہیں اور بعض تو عقائد بھی برباد کر بیٹھتے ہیں ان کوان کی حیثیت بتاتے ہوئے دوبارہ اپنی پہچان حاصل کرنے اور علم و تقویٰ کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

Home Cart Wishlist Login
Jama Ibarat Dar Fazail Hazrat e SadatJama Ibarat Dar Fazail Hazrat e Sadatجمع عبارات در فضائل حضرات سادات
600.00