₹400.00
کتاب سولہ ابواب پر مشتمل ہے، ہر صفت کی تشریح کے لئے ایک باب ہے۔ آخری باب ان صفات کے حاملین کے لئے انعام واکرام کا ہے ۔ابواب کی تفصیل یہ ہے
پہلا باب : تواضع وانکساری ۔ دوسرا باب : جھک بازی سے پرہیز ۔ تیسراباب تہجدگزاری۔ چوتھا باب: جہنم سے پناہ ۔ پانچواں باب فضول خرچی سے اجتناب ۔ چھٹا باب : بخل سے اجتناب ۔ساتواں باب میانہ روی ۔ آٹھواں باب : توحید خالص پر استقامت ۔ نواں باب قتل ناحق سے اجتناب ۔ دسواں باب : بدکاری سے اجتناب ۔ گیارہواں باب : توبہ کا اہتمام۔ بارہواں باب : جھوٹی گواہی سے اجتناب ۔ تیرہواں باب : لغویات سے اجتناب۔ چودہواں باب : نصیحت کی باتوں پر دھیان ۔پندرہواں باب: دینداری کی تمنا اور فکر ۔ سولہواں باب : انعام واکرام ۔
کتاب کا انداز یہ ہے کہ ہر باب میں متعدد فصلیں قائم کرکے قرآنی آیات ، سیرت نبوی، واقعات صحابہ اور اکابر واسلاف کے واقعات وحکایات اور ملفوظات کی روشنی میں اس کی باب کی مفصل شرح کی گئی ہے۔پوری کتاب اس لائق ہے کہ اسے حرزِ جاں بنایا جائے ، لیکن پندرہواں باب جو اس کتاب کا سب سے طویل باب ہے اور ۷۵؍ صفحات پر مشتمل ہے بطور خاص پڑھنا چاہئے ،اس میں گھریلو معاشرت اور تربیت اولاد کے سلسلہ میں بڑی مفید باتیں آگئی ہیں ۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.