اس کتاب سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام نے خواتین کی تعلیم و تربیت سے بھرپور دل چسپی لی ہے _ ہر زمانے میں انہیں اس کے تمام مواقع فراہم کیے گئے ہیں _ انھوں نے علم حاصل کرنے میں ، پھر سماج کو اپنے علم سے فیض پہنچانے میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے _ اس کتاب کی اشاعت کے بعد ایک مستشرق نے کہا تھا کہ اب ہم مسلمانوں پر عورتوں کو تحصیلِ علم سے دور رکھنے کا الزام نہیں رکھ سکتے ہیں ، بلکہ عورتوں کی علمی سرپرستی میں عیسائیت اب اسلام سے پیچھے ہوگئی ہے _
Reviews
There are no reviews yet.