عربوں کی جہاز رانی کےموضوع پرسید صاحب نےمارچ 1931ء حکومت بمبئی کےشعبہ تعلیم کی فرمائی پر 4 خطبات ارشاد فرمائے ۔یہ خطبات بھی سید صاحب کی ذہانت، قوت حافظہ، ذو ق تحقیق اوروسعت معلومات ک اتماشا گاہ ہیں۔ ان میں زمانہ جاہلیت اوراسلام میں عربوں کی جہاز رانی، عربوں کی دنیا کے سمندروں سے واقفیت، ان کے بعض بحری انکشافات، عربوں کے سامان آلات جہاز رانی اور ان کی بحرمحیط کوعبور کرنے کی کوششوں وغیرہ پر مبسوط بحث کی گئی ہے۔
اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر حمید اللہ صاحب لکھتے ہیں: کم ہی کتابیں ہوتی ہیں جو خاص وعام کو یکساں پسند آتی ہیں، ان خوش نصیب کتب میں سے مولانا کی تازہ تصنیف: “عربوں کی جہاز رانی” بھی ہے۔ جس کا مضمون اتنا اچھوتا اور مواد اتنا زیادہ کہ اس کی توقع کم تھی”
Ghulam Qadir –
Pls send book Urboon ki jahaz rani on my e- mail