₹180.00
کتاب کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ مختصر ہونے کے باوجود سیرت نبوی ﷺ کے تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ مولانا کی تحریر میں پھیلاؤ نہیں ہے۔ زبان سادہ وسلیس ہے، کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر واقع اور بیان کے بعد اس سے کوئی اخلاقی نتیجہ نکالا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد میاں صدیقی نشر الطیب کے بارے میں لکھتے ہیں : ’’نشر الطیب دور جدید میں، قدیم طرز تحریر کی نمائندگی کا فرض انجام دیتی ہیں۔‘‘
کتاب کی تحریر میں مولانا نے جب کتب کو ماخذ و مصدر بنایا ہے ان کی نشان دہی خود اس کتاب کے مقدمہ میں کی ہے۔ فرماتے ہیں: ’’اس کتاب کو لکھتے وقت صحاح ستہ اور شمائل ترمذی کے علاوہ زاد المعاد ( ابن قیم) مواہب اللدنیہ (قسطلانی) سیرت ہشام، اشمامۃ النبویۃ ( نواب صدیق حسن خان) تواریخ حبیب الٰہ (مفتی عنایت احمد کاکوروی) اور الروض النظیف جیسی کتابیں پیش نظر رکھی ہیں۔ ان کے علاوہ ایک عربی رسالہ ’ شیم الحبیب‘ ( مفتی الٰہی بخش کاندھلوی) سے اس حد تک استفادہ کیا ہے کہ نشر الطیب کو اس کا ترجمہ قرار دیا جا سکتا ہے۔‘‘
In stock
Title: Hakim al-Ummah Born: 19 August 1863, Thana Bhawan, Uttar Pradesh, India Died: 20 July 1943, Thana Bhawan, Uttar Pradesh,...
پیدائش: ١٩ اگست ١٨٦٣م، تھانہ بھون، شاملی ضلع، اتر پردیش، برطانوی ہند وفات: ٤ جولائی ١٩٤٣م، تھانہ بھون، شاملی ضلع،...
Reviews
There are no reviews yet.