Web Analytics Made Easy - StatCounter

Tabish Mehdi Baatein Yaadein | تابش مہدی باتیں یادیں

550.00

ڈاکٹر عمیر منظر صاحب کی مرتب کردہ ایک نہایت اہم اور یادگار کتاب “تابش مہدی؛ باتیں یادیں” عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہے۔
ڈاکٹر تابش مہدی اردو کے ممتاز شاعر، نثر نگار اور محقق تھے۔ اردو ادب کے مختلف گوشوں میں ان کی علمی و ادبی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ وہ پچاس سے زائد تصانیف کے خالق ہیں، جن میں شاعری، تنقید، تحقیق اور اسلامی ادب کے مختلف جہتوں پر ان کی تخلیقات کا قیمتی سرمایہ موجود ہے۔
اسلامی ادب کے میدان میں ڈاکٹر تابش مہدی کی حیثیت ایک رہنما اور ممتاز علمبردار کی سی تھی۔ ہندوستان میں جب بھی ادبِ اسلامی کے علمبرداروں کا ذکر آئے گا، تابش مہدی کا نام نمایاں ترین شخصیات میں جگمگاتا ہوا نظر آئے گا۔
ان کی شاعری میں سادگی کے ساتھ معنی کی گہرائی، فکر کی رفعت اور اقدار کی بلندی ملتی ہے۔ چند اشعار بطورِ نمونہ پیش ہیں:
زمانے کے ہر ایک فرعون سے ہم
بآوازِ پیمبر بولتے ہیں
صرف امیدِ وفا پر عمر بھر
آستیں میں سانپ پالے جائیے
اگر پھولوں کی خواہش ہے تو سن لو
کسی کی راہ میں کانٹے نہ رکھنا
ڈاکٹر عمیر منظر صاحب کی مرتب کردہ یہ کتاب مختلف اہلِ قلم کے مضامین پر مشتمل ہے، جس میں ڈاکٹر تابش مہدی کی شخصیت، فکر، اسلوب اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں کا نہایت جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔
یہ کتاب نہ صرف تابش مہدی کو سمجھنے اور ان کے فکری جہات کو دریافت کرنے میں مدد دے گی بلکہ تحقیق و تنقید کے طلبہ اور ریسرچ اسکالرز کے لیے بھی بیش بہا سرمایہ ثابت ہوگی۔
Tabish Mehdi Baatein YaadeinTabish Mehdi Baatein Yaadein | تابش مہدی باتیں یادیں
550.00