Waqiat e Rizvia | واقعات رضویہ

₹500.00

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کی تصنیفات و تالیفات سے ماخوذ، وعظ و نصیحت پر مشتمل مستند واقعات و حکایات کا ایک مفید اور قیمتی مجموعہ:
حضرت کی ایک تازہ علمی و قلمی کاوش ’’ *واقعات رضویہ* ‘‘ کے نام سے منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی تصنیفات و تالیفات میں بکھرے ہوئے اہم اور سبق آموز واقعات کو نہایت خوب صورت، دل نشیں اور منظم انداز میں یکجا کرنے کی قابل قدر کوشش کی گئی ہے۔ یہ کاوش قارئین کو اعلیٰ حضرت کے علمی جواہر پارے میں موجود واقعات و شواہد سے استفادہ کرنے کا ایک مفید اور آسان ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
ہمارے لیے مسرت کی بات یہ ہے کہ حضرت مفتی شاعر رضا صاحب نے اپنی اس گراں قدر قلمی کاوش کے دو نسخے عنایت فرمائے ایک (احقر نظامی)کے لیے اور ایک نسخہ دارالعلوم فدائیہ نوریہ پاچھو رسیا کی لائبریری کے لیے۔ ہم حضرت کی اس علمی محبت، کرم نوازی اور خصوصی عنایت پر صمیم قلب سے ہدیہ تشکر و سپاس پیش کرتے ہیں اور حضرت کی اس تازہ قلمی کاوش کی اشاعت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

Buy now Read more