Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Ahsan ul Qasas, Tafseer Surah Yusuf, احسن القصص تفسیر سورہ یوسف

200.00

قرآن کریم اﷲ کاکلام ہے ، اور اس کلام کی فضیلت دوسرے تمام کلاموں پر ایسی ہے ، جیسی اﷲ کی فضیلت اس کی مخلوق پر ہے ،( ترمذی ودارمی )۔
اس مقدس وبابرکت کتاب کی خدمت کی توفیق کسی بھی عنوان سے مل جاناایک انسان کے لئے بڑی سعادت اور نیک بختی کی بات ہے ۔فاضل گرامی مولانا انوار احمد خیرآبادی ، استاذ جامعہ اسلامیہ مظفر پور ا عظم گڈھ ایک عرصہ سے درس وتدریس کی راہ سے قرآن کریم کی خدمت میں مصروف ہیں ، ابتداء ہی سے قرآن کریم کی تفسیر ان کے درس میں رہی ہے ۔سورۂ یوسف کی یہ تفسیر ان کے درس کا ایک نمونہ ہے ،انھوں نے اپنے تلامذہ کی سہولت کے لئے اپنے تفسیری مطالعہ کا حاصل …… جسے درس میں طلبہ کے سامنے آجانا چاہئے …….. قلمبند کردیا ہے ، تاکہ طلبہ اس کی نقلیں اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔ اور یہ درس دیر تک اپنے الفاظ وکلمات کے ساتھ زندہ اور تروتازہ رہے ۔مؤلف نے بعد میں اس خیال سے اس کو شائع کرادیا ، کہ یہ قرآن کریم کے دوسرے طالب علموں کے بھی کام آئے ، اور اصحاب درس کے بھی سامنے ایک نمونہ رہے ، اور دوسرے عام اردو داں اور اردو خواں حضرات بھی قرآن کریم کی اس خدمت سے اپنی استعداد کے بقدر استفادہ کریں ۔
مولانا موصوف نے اس کے لئے بڑی محنت سے تفسیری خزانہ کا مطالعہ کیا ہے ، اور اس سے ایک اچھا خاصا ذخیرہ نکالا ، اور اسے سلیقے سے ترتیب دے کر ناظرین کے سامنے پیش کیا ۔
تفسیر کا انداز یہ ہے کہ پہلے قرآن کریم کی آیت پھر اس کا ترجمہ اس کے بعد آیت کی ترکیب اور لغات کی تحقیق، اس کے بعد معارف وحقائق کے عنوان سے آیت کی مکمل تفسیر ، اگر بلاغت کا کوئی مسئلہ ہے تو اس کی وضاحت اور اسی طرح فوائد کے عنوان سے کہیں کہیں بعض نکات اور اہم باتوں ذکر۔
کتاب کا آغاز عرض مولف سے ہوتا ہے ، اس کے دارالعلوم دیوبند کےمہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کے دعائیہ کلمات ہیں ۔ کتاب کا مقدمہ استاذی مولانا اعجاز احمد اعظمی علیہ الرحمہ کے قلم سے ۔

In stock

Buy Now
Category:

Authors

Maulana Anwar Ahmad Azmi Khairabadi

Best Selling Books

View All

مولانا انوار احمد اعظمی خیرآبادی

Best Selling Books

View All

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ahsan ul Qasas, Tafseer Surah Yusuf, احسن القصص تفسیر سورہ یوسف”

Your email address will not be published. Required fields are marked *