Seerat Nigaran e Azamgarhسیرت نگران اعظم گڑھ

550.00

“سیرت نگارانِ اعظم گڑھ” ماہر شبلیات ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی صاحب کی ایک بہت ہی انوکھی اور گراں قدر تصنیف ہے۔
اس کتاب میں فرقہ، مسلک اور مکتب فکر کی حدبندیوں سے اوپر اٹھ کر اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے سیرت نگاروں کی خدمات کا تعارف کرایا گیا ہے۔
کتاب پڑھ کر حیرت بھی ہوتی ہے اور خوشی بھی کہ اعظم گڑھ کو اللہ رب العزت نے کس قدر برکتوں اور نعمتوں سے نوازا ہے کہ یہاں سے قرآن مجید کی خدمت کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ بھی ایک قیمتی سلسلہ ثابت ہوا، اور یہاں سے سیرت نبوی کی خدمت کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ بھی ایک قیمتی سلسلہ ثابت ہوا۔
کتاب میں الگ الگ مضامین کی صورت میں کل 63 سیرت نگاروں کا احاطہ کیا گیا ہے، ظاہر سی بات ہے کہ بہت سے نام چھوٹ بھی گئے ہوں گے، خود مصنف نے بھی مقدمہ میں اس کا تذکرہ کیا ہے، لیکن جن ناموں کا احاطہ کیا گیا ہے، اور ان کے تعلق سے جو تفصیلات پیش کی گئی ہیں، ان کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مصنفِ کتاب نے کس قدر محنت اور عرق ریزی سے یہ کتاب تیار کی ہے۔
کتاب پر سینئر صحافی سہیل انجم صاحب کا مقدمہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے، موصوف نے اپنے مقدمہ میں بہت ہی اختصار کے ساتھ ہندوستان میں سیرت نگاری کی پوری تاریخ کو بیان کردیا ہے۔
ابوالاعلی سید سبحانی

Buy now Read more