Rehnuma e Angrezi, 2 Vols, رہنمائے انگریزی
₹700.00
پہلی جلد میں بنیادی اور ابتدائی اسباق ہیں، جو تین حصوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے اس کے تعلق سے تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب میں انگلش پڑھنے (English Reading) کے تعلق سے کچھ اسباق ہیں، جن کے ذریعہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ طلبہ کچھ حد تک پڑھنا سیکھ جائے یا کم از کم اس راہ پر چلنا سیکھ جائے،ساتھ ہی اس میں ترتیب وار اسباق ہیں، جن میں abcd سے مکمل ٹینس (Tense) تک پڑھایا گیا ہے، جوکہ لکھنے اور بولنے دونوں فن کیلیے یکساں مفید ہے،نیز اس میں کچھ بنیادی الفاظ اور افعال مع ترجمہ وتلفظ بھی بتائے گئے ہیں، اور کتاب میں آئے سبھی سوالات کے جوابات بھی ہیں۔
دوسری جلد میں دیگر اہم اور ایڈوانسڈ درجے کے اسباق ہیں؛ جو دو حصوں پر مشتمل ہیں۔پہلے حصے میں ٹینس کے بعد کے اسباق جیسے کہ موڈل وربز، شرطیہ جملے، صفت فعلی، ایڈوانسڈ اسٹرکچرز، ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ کی بحث، ترجمہ نگاری اور مضمون نگاری وغیرہ، ہیں،اور دوسرے باب میں کچھ فریزل وربز، محاورے، اسلامی کلمات و اصطلاحات اور سبھی سوالات کے جوابات ہیں۔
Copy and paste this URL into your WordPress site to embed
Copy and paste this code into your site to embed