Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Mashahir e Ahya ul Uloom, مشاہیر احیاء العلوم

300.00

کتاب میں ان کی زندگیوں کے اہم نقوش وخطوط کو موضوع قلم بنایا گیا ہے، ان مشاہیر میں درج ذیل حضرات کی حیاتہائے مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مولانا حکیم الہی بخش مبارک پوریؒ ، جو جامعہ کی بانی ہیں اور جامعہ کے لیے خشت اول ہیں۔
مولانا شکر اللہ صاحب مبارک پوری قاسمیؒ ، جو کہ جامعہ کے مہتمم ثانی ہیں، جن کی عظیم خدمات جامعہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
مفتی محمد یاسین صاحب مبارک پوری قاسمیؒ ، جو کہ جامعہ کے باقاعدہ سب سے پہلے مفتی ہیں، جنہوں نے جامعہ کو فتوی نویسی کی خدمت میں پورے ملک میں شہرت دی، آپ کی حیات کے تعلق سے دو مقالے ہیں۔
مولانا یحیی صاحب رسول پوری، جن کی علمی وادبی کاوشیں جامعہ کے لیے دنیائے عربی ادب میں باعث شہرت ہوئیں۔
مولانا عبد الستار صاحب مبارک پوریؒ ، جو کہ مولانا عبد الباری صاحب قاسمیؒ کے دست وبازو تھے۔
مؤرخ اسلام مولانا قاضی اطہر صاحب مبارک پوریؒ ،آپ کو کون نہیں جانتا، آپ کا دو لفظوں میں تعارف آپ کی توہین کے مترادف ہے۔
مولانا عبد الباری صاحب قاسمیؒ ، آپ جامعہ کے مہتمم ثالث تھے، آپ کی ملی، سماجی اور علمی ودینی خدمات سے ہر شخص بخوبی واقف ہے، آپ کی حیات پر دو مقالے ہیں۔
مولانا عبد الکریم صاحب ابراہیم پوریؒ ، آپ ابراہیم پور کے تھے، لیکن آپ کی خدمات جامعہ اور عوام الناس کے لیے مشہور ومعروف ہیں۔
مولانا محمد مسلم صاحب بمہوریؒ ، آپ مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی، استاذ دار العلوم دیوبند کے والد گرامی ہیں۔

In stock

Buy Now
Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mashahir e Ahya ul Uloom, مشاہیر احیاء العلوم”

Your email address will not be published. Required fields are marked *