Khilafat e Banu Umayya Tareekh o Haqaiqخلافت بنو امیہ تاریخ و حقائق الدولۃ الامویۃ المفتری علیھا
₹1,200.00 Original price was: ₹1,200.00.₹1,000.00Current price is: ₹1,000.00.
ابتدائی دیڑھ سو صفحات میں دکتور حمدی شاہین نے فقط ماخذ کی بحث، روات کے رجحانات اور اخذ تاریخ کے اصولوں پر نہایت ہی عالمانہ بحث کی ہے۔ اور یوں یہ کتاب صرف بنو امیہ کی تاریخ سے متعلق ہی نہیں بلکہ اصولِ تاریخ کی تفہیم پر بھی ایک مستقل تصنیف کی حیثیت رکھتی ہے جو اس کتاب کے علمی درجہ اور وثاقت و وقعت کو دوچند کردیتا ہے۔
اب تک میری نظر میں کم از کم عربی زبان میں بنو امیہ کی تاریخ پر اس سے زیادہ محقق و مفصل کتاب کوئی دوسری نہیں گزری اور یہی وجہ تھی کہ اس کتاب کو عربی سے اردو زبان میں ڈھالنے کا منصوبہ بنایا جو سالوں کی محنت کے بعد اب عام اردوداں قارئین کے لیے دستیاب ہوسکا ہے۔
یہ کتاب صرف بنو امیہ کی شاندار تاریخ سے ہی قاری کو روشناس نہیں کرواتی بلکہ نہایت ہی جامع انداز میں طلبہ تاریخ کو یوں اصول تاریخ سکھلاجاتی ہے کہ وہ مواد تاریخ میں مروی روایات کی صحت و سقم کو از خود پہچاننے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ یوں مولف کتاب خود تو بنو امیہ پر سے رفع مطاعن کرتے ہی جاتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ قاری میں بھی یہ صلاحیت پیدا کرتے جاتے ہیں کہ وہ تاریخی روایات کی صحت و سقم کا فیصلہ کرسکے۔
دکتور حمدی شاہین معاصر مورخین میں ایک نہایت معتبر و قابل قدر نام ہیں جو عرصہ دراز تک سعودی جامعات میں اسلامی تاریخ پڑھاتے رہے ہیں اور آج کل استنبول یونیورسٹی میں تاریخ اسلامی کی تدریس پر مامور ہیں۔ آپ نہایت وسیع المطالعہ، سنجیدہ مزاج، معتدل اور فہیم و ذکی مورخ ہیں۔
Buy now Read more