Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Hali, حالی

20.00

الطاف حسین حالی اردو کے اچھے شاعر، سوانح نگار اور پہلے نقاد تھے۔ وہ مرزا غالب کے شاگرد تھے اور سر سید کے رفقا میں شامل تھے۔ انھوں نے مسدس حالی اور مناجاتِ بیوہ جیسی نظمیں لکھیں جو آج بھی ذوق و شوق کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں۔ مسدس حالی کا شمار تو آج بھی اردو کی نمائندہ ترین نعتیہ نظموں میں ہوتاہے۔

حالی نے مرزا غالب، شیخ سعدی اور سرسید کی بایوگرافی بھی لکھی۔ یہ بھی اردو کی مقبول ترین کتابیں ہیں اور انھوں نے مقدمۂ شعر و شاعری لکھ کر باضابطہ اردو تنقید کا آغاز بھی کیا۔ حالی اچھے شاعر و ادیب بھی تھے اور نیک انسان بھی۔ ان کی شخصیت اور کارناموں سے بچوں کو واقف کرانے کے لیے صالحہ عابد حسین نے یہ کتاب لکھی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ عام فہم زبان میں حالی کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے۔ صالحہ عابد حسین اردو کی معروف ادیبہ تھیں اور خانوادۂ حالی سے بھی ان کا تعلق تھا۔

Out of stock

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Hali, حالی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *