Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Save: 33.3%

Bible Se Quran Tak, 3 Vols, بائبل سے قرآن تک

1,000.00

Free Delivery

یہ کتاب رحمت اللہ کیرانوی کی شہرۂ آفاق کتاب اظہار الحق کا اردو ترجمہ ہےجو عیسائی مذہب پر سب سے زیادہ جامع، مدلل اور مبسوط ہے۔ عیسائیت کے بڑھتے ہوئے فتنہ کے پیشِ نظر اس کتاب کے متعدد تراجم کیے گئے۔ دارالعلوم کراچی کے استاد مولانا اکبر علی نے اردو میں اس کتاب کا ترجمہ کیا، لیکن ترجمہ کے بعد اندازہ ہوا کہ کتاب میں اناجیل و عیسائی مذہب کی دیگر کتب کے حوالہ جات کی تحقیق و تنقید اور کتاب میں مذکور شخصیات کا تعارف ناگزیر ہے۔ (مولانا مفتی) تقی عثمانی (صاحب) نے اس کتاب کی تحقیق و تعلیق کا فریضہ سرانجام دیا اس پر تحقیقی حواشی کا اضافہ کر کے کتاب کی افادیت مزید بڑھا دی، بائبل کی عبارات کی تخریج کر کے نسخوں کے اختلاف اور تازہ ترین تحریفات کو واضح کیا۔ عیسائی اصطلاحات اور مشاہیر کا تعارف پیش کیا، نیز عصرِ حاضر میں عیسائی مذہب سے متعلق جدید تحقیقات کی طرف بھی اشارہ کیا، علاوہ ازیں کتاب کے شروع میں ایک مبسوط مقالہ لکھا، جو عیسائیت کے موضوع پر ایک مستقل تصنیف ہے۔

کتاب تین جلدوں اور چھ ابواب پر مشتمل ہے :

باب اول کی چار فصول بائبل سے متعلقہ مباحث کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔

باب دوم بائبل میں تحریف کے دلائل سے متعلق ہے۔

باب سوم میں نسخ کی مختلف اقسام بیان کی گئی ہیں۔

باب چہارم عقیدہ تثلیث کی تردید سے متعلق ہے۔

باب پنجم میں اعجازِ قرآن کے مباحث شامل ہیں، نیز قرآن پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی پیش کیے گئے ہیں۔

باب ششم میں نبی ﷺ کے معجزات، پیشینگوئیوں، اخلاق اور پاکیزہ شریعت کا بیان ہے۔ آنحضرت ﷺ کی رسالت پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی بابِ ہذا میں شامل ہیں۔

کتاب کے اخیر میں مصطلحات، أعلام، مقامات اور کتب کی فہارس ہیں، جو حروفِ تہجی کے اعتبار سے مرتب ہیں۔ کتاب کے تینوں حصے مجلد اور عمدہ سرورق سے مزین ہیں۔

In stock

Buy Now
Category:

Authors

Maulana Rahmatullah Kairanvi

Mufti Muhammad Taqi Usmani

Born: 5 October 1943, Deoband, British India Nationality: Pakistani Denomination: Ahlus Sunnat Wal Jamat Jurisprudence: Hanafi Creed: Maturidi Main Interest:...

مولانا رحمت اللہ کیرانوی

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Bible Se Quran Tak, 3 Vols, بائبل سے قرآن تک”

Your email address will not be published. Required fields are marked *