Availability: In Stock

Juhud Ulama Ahle Hadees Fi Muqawamah Al Qadyania | جهود علماء أهل الحديث في مقاومة القاديانية

500.00

ڈاکٹر ازہری رحمہ اللہ کے قادیانیت پر لکھے گئے مقالات پر مشتمل ترتیب دیا گیا قیمتی و علمی مجموعہ ہے، یہ کام تقريبا سات سال قبل تیار کرکے عالم عرب کے ایک ناشر کو دیا گیا تھا مگر افسوس کہ وہ اتنے طویل عرصہ تک ٹال مٹول کرتا رہا، کچھ عرصہ قبل دمشق ایک دوسرے مکتبہ سے بات ہوئی، انہوں نے فورا قبول کرلیا، جزاہ اللہ خیرا، جلد ہی وہاں سے بھی شائع ہورہی ہے إن شاء اللہ۔
ڈاکٹر ازہری ہندوستان کے ان صاحب طرز اہل قلم میں سے ہیں، جن سے موجودہ نسل نے عربی لکھنا پڑھنا سیکھا، بڑے بڑے نام لیے جاسکتے ہیں، خردوں میں خاکسار بھی ان میں خود کو شمار کرکے مفتخر ہے، ڈاکٹر صاحب مرحوم صاف ستھری، رواں اور شستہ عربی لکھتے تھے، ہندوستان میں عربیت کے حوالے سے ان کی شناخت انتہائی نمایاں ہے، آج بھی ان کی تحریروں سے ذہن ودماغ کو تازگی ملتی ہے، باذوق طلبہ علم کو ڈاکٹر صاحب مرحوم کی تحریروں سے استفادہ کرنا چاہیے، تاکہ عہد رفتہ میں عظمت گزشتہ سے روشناسی ہوسکے اور کچھ کرنے کی تمنا بیدار ہوسکے ..
Buy Now