انوار المحمود “جو ابو داؤد شریف کی شرح ہے اس کتاب کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ یہ کتاب اصلاً فارسی زبان میں تھی اور دو جلدوں میں تھی۔ فارسی کی اس کتاب کو مولانا ابو عتیق عبدالہادی محمد صدیق نجیب آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ شیخ الحدیث داد العلوم دیوبند کے افادات کے مجموعہ کو مرتب کیا تھا۔ حضرت مہتمم صاحب دار العلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں مولانا مفتی عبدالرزاق صاحب امرہوی استاد حدیث دارالعلوم دیوبند نے عربی میں مرتب کیا ہے، نیز مزید افادات اور تشریحات کی ہیں اور فاسی زبان سے عربی زبان میں منتقل کیا ہے اس کتاب پر انہوں نے مزید عرق ریزی، جاں فشانی اور تحقیقی کام کر کے علم حدیث میں ایک عظیم شاہکار کا اضافہ کیا ہے۔
اور فارسی میں مرتب دو جلدوں کو مزید محنت کرکے اس انداز سے کام کیا ہے کہ وہ تعریب نہ ہوکر علامہ کشمیری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افادات کی الگ ہی 12 جلدوں پر ایک عظیم تصنیف ہوگئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.