-
-27%
Fazlullah ul Ahad Sharh Adab ul Mufrad Urdu | فضل اللہ الاحد شرح اردو الادب المفرد
Original price was: ₹1,500.00.₹1,100.00Current price is: ₹1,100.00. -
-
Imam Ibn Taymiyyah Aur Unke Tajdidi Karname | امام ابن تیمیہ اور ان کے تجدیدی کارنامے
₹300.00زیر نظر مجموعے میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے حالات و خدمات پر مندرجہ ذیل مضامین و رسائل شامل کیے گئے ہیں
اس مجموعے میں پہلی تحریر مجدد اسلام علامہ ابن تیمیه حرانی “ علامہ شبلی نعمانی (وفات 1914ء) کی رقم کردہ ہے جو اردو زبان میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر پہلا مفصل سوانحی مضمون ہے۔
زیر نظر مجموعے میں دوسری تحریر مولانا غلام رسول مہر ( وفات 1971ء) کے قلم سے ہے۔ یہ اردو زبان میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی پہلی مستقل سوانح عمری ہے جو 1925ء میں سیرت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ “ کے عنوان سے چھپی تھی ۔ یہ کتابچہ ہم نے اشاعت سے قبل شیخ محمد عز پریشس کی خدمت میں پیش کیا تھا جس پر انھوں نے نظر ثانی کی مختلف مقامات پر مفید حواشی لکھے اور مقدمہ بھی تحریر کیا۔
اس مجموعے میں تیسری تحریر پروفیسر خلیق احمد نظامی کا کتابچہ بعنوان ” جنوبی ایشیا پر ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فکری اثرات ہے۔ یہ رسالہ انھوں نے انگریزی زبان میں تحریر کیا تھا جو 1990ء میں شائع ہوا۔ پھر محمد اکرم ندوی نے اس کا عربی ترجمہ کیا جو 1992ء میں منظر عام پر آیا۔ ہم نے اس تحریر کا اردو ترجمہ زیر نظر مجموعے میں شامل کیا ہے۔ یہ اردو ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالجبار حفظ اللہ کی کاوش ہے۔
اس مجموعے کی چوتھی تحریر اردو زبان میں شائع ہونے والی امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مفصل سوانح حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (شیخ ابوزہرہ) پر مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ اور مولانا غلام رسول مہر کے تحریر کردہ علمی مقدمات ہیں جن میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی حیات و خدمات کے بعض گوشوں پر بڑی عمدہ روشنی ڈالی گئی ہے۔
آخر میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق راقم الحروف کا ایک مضمون بعنوان “آ آخر ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کایاپلٹ دی!” شامل ہے جس میں چند ایسی شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے ذہنی و فکری انقلاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم و معارف کا حصہ رہا ہے۔ -
Juhud Ulama Ahle Hadees Fi Muqawamah Al Qadyania | جهود علماء أهل الحديث في مقاومة القاديانية
₹500.00ڈاکٹر ازہری رحمہ اللہ کے قادیانیت پر لکھے گئے مقالات پر مشتمل ترتیب دیا گیا قیمتی و علمی مجموعہ ہے، یہ کام تقريبا سات سال قبل تیار کرکے عالم عرب کے ایک ناشر کو دیا گیا تھا مگر افسوس کہ وہ اتنے طویل عرصہ تک ٹال مٹول کرتا رہا، کچھ عرصہ قبل دمشق ایک دوسرے مکتبہ سے بات ہوئی، انہوں نے فورا قبول کرلیا، جزاہ اللہ خیرا، جلد ہی وہاں سے بھی شائع ہورہی ہے إن شاء اللہ۔ڈاکٹر ازہری ہندوستان کے ان صاحب طرز اہل قلم میں سے ہیں، جن سے موجودہ نسل نے عربی لکھنا پڑھنا سیکھا، بڑے بڑے نام لیے جاسکتے ہیں، خردوں میں خاکسار بھی ان میں خود کو شمار کرکے مفتخر ہے، ڈاکٹر صاحب مرحوم صاف ستھری، رواں اور شستہ عربی لکھتے تھے، ہندوستان میں عربیت کے حوالے سے ان کی شناخت انتہائی نمایاں ہے، آج بھی ان کی تحریروں سے ذہن ودماغ کو تازگی ملتی ہے، باذوق طلبہ علم کو ڈاکٹر صاحب مرحوم کی تحریروں سے استفادہ کرنا چاہیے، تاکہ عہد رفتہ میں عظمت گزشتہ سے روشناسی ہوسکے اور کچھ کرنے کی تمنا بیدار ہوسکے .. -
-27%
Sahih Seerat e Mustafa | 2 Vols | صحیح سیرت مصطفیٰ
Original price was: ₹2,200.00.₹1,600.00Current price is: ₹1,600.00. -
Shaikh ul Islam Muhammad Bin Abdul Wahhab | شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب
₹200.00شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی بابت یہ اہم کتاب شائع ہوچکی ہے اور جلد اہل ذوق کے ہاتھوں میں ہوگی ان شاء اللہاس کتاب میں شیخ کے حالات زندگی، دعوت اور علمی وعملی فتوحات کا تذکرہ ادبی اور دلنشیں پیرائے میں کیا گیا ہے، اگر کسی کو باختصار شیخ سے متعلق مستند باحوالہ معلومات کی ضرورت ہو تو ان شاء اللہ یہ کتاب اس کے لیے مفید ہوگی، کل تین ابواب ہیں، پہلا اور آخری باب اضافہ ہے اور دوسرا باب عربی کتاب کا ترجمہ .. نمونہ کے طور کچھ جستہ جستہ صفحات ذہین قاری کی نذر کیے جارہے ہیں، جن سے کتاب کی معنویت اور اہمیت کا اندازہ بخوبی ہوجائے گا۔موضوع تاریخی، علمی، اہم اور دلچسپ ہے، باشعور قاری خصوصا فیض یاب ہوگا ان شاء اللہ، اہل ذوق، طلبہ علم اور عام پڑھا لکھا طبقہ، سب کے لیے مختلف پہلوؤں سے یہ کتاب فائدہ پہنچائے گی بإذن الله تعالى … والله هو الموفقراشد حسن مبارکپوری -
Shakhsiyat o Nazariyat | شخصیات و نظریات
₹600.00جو احباب عصر حاضر کی گمراہ کن شخصیات اور ان کے باطل عقائد و نظریات پر واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو کہ دور حاضر کا ایک اہم فریضہ ہے تو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں ان شاء اللّٰہ ضرور فائدہ ہوگا۔
اس میں محمد عبدہ، حسن البنا، سید قطب، محمد عمارہ، محمد غزالی، یوسف قرضاوی، محمد حسین ہیکل، طہ حسین، خلیل جبران، جاوید احمد غامدی، ڈاکٹر اسرار احمد، ابو زہرہ مصری، ددو شنقیطی اور حاتم العونی وغیرہم جیسی شخصیات کے عقائد ہر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
-
-


