Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Shumal Ki Janib Hijrat Ka Mausam Novel | شمال کی جانب ہجرت کا موسم ناول

190.00

طیب صالح کہ جن کا تعلق سوڈان سے ہے ، یہ ان کا مختصر ناول ہے ، یعنی کل ملا کر ایک سو چالیس صفحات ہیں اور آپ ایک ہی نشست میں پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔
طیب صالح نے یہ ناول عربی زبان میں ” موسم الہجرت الی الشمال ” کے عنوان سے لکھا جو 1966 میں شائع ہوا۔۔۔انگریزی میں اس کا ترجمہ ڈینس جانسن ڈیویز نے 1969 میں کیا تھا۔۔۔۔
“شمال کی جانب ہجرت کا موسم ” اس کا اردو ترجمہ ہے جس کی مترجم ارجمند آرا ہیں ، جو بہت سے ناولز کا اردو ترجمہ کر چکی ہیں۔۔۔ اس فہرست میں ارون دھتی رائے کا ناول ” بے پناہ شادمانی کی مملکت ” بھی شامل ہے۔۔۔۔اسے ” آج ” نے کراچی سے شائع کیا ہے۔۔۔
اس ناول میں آپ کو سوڈان کی دیہی زندگی اور لوگوں کی نفسیات کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔۔۔
کہانی بہت رواں دواں ہے جو ایک دیہات سے شروع ہوتی ہے جہاں کہانی کا راوی انگلینڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد واپس لوٹتا ہے ، سارا گاوں بہت خوش ہوتا ہے وہیں اسے ایک ایسا آدمی دکھائی دیتا ہے جو بہت مختلف ہے۔۔۔
راوی کو اس کا دادا بتاتا ہے کہ یہ آدمی پانچ برس قبل خرطوم سے یہاں رہنے آیا تھا اور بہت اچھا آدمی ہے۔۔۔۔ لیکن وہ مطمئن نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ کردار اسے اپنی کہانی سناتا ہے۔

In stock

Buy Now
SKU: shamal-ki-janib-hijrat-ka-mausam Category: Tag:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Shumal Ki Janib Hijrat Ka Mausam Novel | شمال کی جانب ہجرت کا موسم ناول”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× How can I help you?