Web Analytics Made Easy -
StatCounter

سیف الملوک میاں محمد بخش

گلستان سیف الملوک

سیف الملوک میاں محمد بخش

سیف الملوک، حضرت میاں محمد بخش کی عظیم تصانیف میں سے ایک ہے، جس کے اشعار طالبِ حقیقی کے لیے شمع کی مانند ہیں اور مخصوص اشعار زبان زدِ عام ہیں۔ یہ کتاب آج تک معرفت کے میدان میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس میں فلسفۂ انسانیت، حیاتِ انسانی کی حقیقت، معرفتِ خدا اور عرفان و تصوف کے معانی ایک منظوم کہانی کی صورت ملتے ہیں۔ معارف و حقائق کے اصولوں کو ایک متن پر مبنی کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا موضوع عارفانہ و صوفیانہ علوم کے زاویے سے پیش کیا گیا ہے، جو انسانی وجود کے روحانی اور معرفتی پہلوؤں کو گہرائی سے سمجھانے کا مقصد رکھتا ہے۔

برادرم زاہد صاحب نے بڑی ہی محنت اور لگن سے عارفِ کھڑی شریف حضرت میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب سیف الملوک سے انتخاب کردہ کلام کی سلیس و مختصر شرح بہ رنگِ مضامین پیش کی ہے۔ اشعار کے معنی اور مفاہیم مضامین کی صورت میں ایسے روح میں اُترتے ہیں جیسے معانی مبنی بر الفاظ بذریعہ مضامینِ معرفت روح پھونکی جا رہی ہو۔ “سیف الملوک” کی شرح کو نئے انداز میں پیش کرکے ایک نئی روش اختیار کی ہے جو اُردو و عرفانی ادب میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ کتاب معانی کی تلاش میں گم رہنے والوں کی فہم و دانش کو ارتقا دینے میں مدد دے گی۔

زاہد صاحب نے اس کتاب میں منتخب اشعار کو موضوع بناتے ہوئے نثری مضامین کی صورت میں پھیلایا ہے۔ اشعار کے معانی کو مختصر شرح کے ساتھ عام و خاص فہم بنایا ہے۔ مختلف اشعار کے مفاہیم کو ایک موضوعاتی نظریہ میں بنیادی اصولوں کے تحت مضمون کی شکل دی ہے جسے تواتر کے ساتھ پڑھنا آسان کر دیتا ہے اور اس کتاب کی تہذیب و فہم کو زندہ کرتا ہے۔ مرتب کی طرف سے زبانی استعارے اور موجودہ حالات سے متعلق مثالیں ان مفاہیم کو عمومیت میں لے آتی ہیں، جو پڑھنے والے کے دل و ذہن اُترتے ہیں۔

آخر میں یہی کہوں گا کہ سیف الملوک سے محبت رکھنے والے حضرات یہ کتاب “گلستانِ سیف الملوک” ضرور پڑھیں۔ لکھنے والے نے اپنا حق ادا کیا اور اور ناشر جناب مقصود کامران صاحب نے بھی اپنا حقِ اشاعت ادا کیا۔ خدا تعالیٰ آپ دونوں کے شوق و ذوق سلامت رکھے اور مزید توفیقات بخشے آمین۔

خاکپائے اولیائے عظام

محمد منشا خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *