Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Masla E Philistine | The Question of Palestine Urdu | مسئلہ فلسطین | دی قوسچن اوف پیلسٹائن

550.00

اگر چہ اس کتاب کا بیشتر حصہ 1977 ء کے دوران میں اور 1978ء کے اوائل میں تحریر کیا گیا تھا، تاہم مشرق وسطی کی تاریخ کے اس انتہائی اہم دور 78-1977ء میں جو واقعات رونما ہوئے ، یہ کتاب محض ان کے حوالے سے تحریر نہیں کی گئی ہے۔ اس کے برعکس مقصد یہ تھا کہ ایک ایسی کتاب تحریر کی جائے جو امریکی قارئین کے سامنے فلسطینی مؤقف کی ایک ایسی تصویر پیش کرے جو ایک وسیع اکثریت کے نقطہ نظر کی نمایندگی کرتی ہو۔ یہ درست ہے کہ فی زمانہ ( مغرب میں ) فلسطینیوں اور فلسطینی مسئلے کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا رہا ہے لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ جہاں تک فلسطینیوں کے موقف کا تعلق ہے، اس کی تحسین کرنا تو بہت دُور کی بات ہے، (مغرب کے ) اکثر لوگوں کو یہ بھی علم نہیں کہ یہ موقف ہے کیا۔

اس مؤقف کو ایک منضبط اور مربوط شکل میں پیش کرنے کے لیے مصنف نے زیادہ تر جس چیز پر انحصار کیا ہے، اسے بجا طور پر فلسطینی تجربہ کہا جا سکتا ہے اور جب 1880ء کے عشرے کے اوائل میں صیہونی نو آباد کاروں کے اولین قافلے فلسطین کے ساحلوں پر وارد ہونے لگے، تو یہ تجربہ اپنے آپ کو جاننے اور پہچانے کا تجربہ بن گیا۔ اس کے بعد فلسطینی تاریخ ایک اپنا ہی مخصوص اور عرب تاریخ سے خاصا مختلف رُخ اختیار کر لیتی ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس صدی کے دوران میں کچھ فلسطینیوں نے کیا اور جو کچھ دوسرے عربوں نے کیا، ان کے مابین متعدد روابط پائے جاتے ہیں لیکن فلسطینی تاریخ کی وہ خصوصیت، جو اسے دوسروں سے مختلف بنا دیتی ہے….. اس کا صیہونیت کے ساتھ کاری قومی تصادم….. اپنے خطے میں اپنی مثل آپ ہے۔

In stock

Buy Now
Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Masla E Philistine | The Question of Palestine Urdu | مسئلہ فلسطین | دی قوسچن اوف پیلسٹائن”

Your email address will not be published. Required fields are marked *