₹300.00
جو اس وقت دنیا کی چھ زبانوں (عربی، انگریزی، فرنچ، اردو، فارسی، ترکی) میں پڑھی جارہی ہے اور جس کے متعلق مشہور مستشرق پروفیسر سارجنٹ ( کیمبرج یونیورسٹی)کو کہنا پڑا کہ اگر برطانیہ میں کسی کتاب کی درآمد پر پابندی لگانے کا رواج ہوتا تو میری سفارش ہوتی کہ اس کتاب کے داخلہ پر پابندی عائد کی جائے اس لئے کہ اس کتاب میں صرف مغربی تہذیب کی مذمت کی گئی ہے۔۔۔۔۔
جس کو پڑھ کر مغربی دنیا کے نامور فاضل لندن یونیورسٹی میڈل ایسٹ سیکشن کے چیئرمین ڈاکٹر بکنگھم نے ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ “اس صدی میں مسلمانوں کی نشاة الثانيه کی جو کوشش بہتر سے بہتر طریقہ پر کی گئی ہے یہ اس کا نمونہ اور تاریخی دستاویز ہے”۔۔۔ جس کو پڑھ کر عالم اسلام کے نامور مفکر اور مشہور صاحب قلم سید قطب شہیدؒ نے ان الفاظ میں داد دی کہ ” اس موضوع پر تمام قدیم وجدید لٹریچر میں چند بہترین کتابیں جو میری نظر سے گزری ہیں، ان میں یہ کتاب خاص مقام رکھتی ہے، یہ کتاب تاریخ نویسی کا ایک کامیاب نمونہ ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسلمان کو یورپ کے اسلوب نگارش سے بے نیاز ہوکر تاریخی مباحث پر کس طرح قلم اٹھانا چاہیے اور کس انداز سے اس کو مرتب کرنا چاہیے “۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کتاب کو مشرق وسطیٰ کی عظیم تحریک اخوان المسلمون نے اپنے تربیتی کورس میں داخل کیا اور سعودی عرب کی وزرات تعلیمات نے اپنے کالجوں کے نصاب میں جگہ دی، جو مشرق کے لیے تازیانہ اور مغرب کے لئے ایک چیلنج ہے
In stock
Reviews
There are no reviews yet.